Sunday, September 24, 2017

’پیار محبت کا عبرتناک انجام ‘‘ لڑکی نے گیسٹ ہائوس میں بلا کر لڑکے کے جسم کا نازک عضو کاٹ ڈالا۔


بھارت میں ایک نوجوان لڑکی نے محبت میں دھوکہ دینے اور شادی سے انکار کرنے پر اپنے ’’ بے وفامحبوب‘‘ کو سبق سکھاتے ہوئے اس کے جسم کا ’’سب سے 
نازک اور انتہائی حساس حصہ ‘‘ ہی تیز دھار خنجر سے کاٹ ڈالا ، لڑکے کو انتہائی تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ’’بے رحم حسینہ ‘‘ کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ۔ بھارتی نجی ٹی وی ’’انڈیا ٹی وی ‘‘ کے مطابق کیرالہ کے ضلع ملا پورم میں کے ایک مقامی نوجوان ارشد کی سیما نامی لڑکی سے گذشتہ کچھ عرصہ سے’’ پیار کہانی‘‘ اور دو طرفہ محبت پروان چڑھ رہی تھی ،لیکن کچھ دنوں سے ارشد نے سیما کو نظر انداز کرنا شروع کر دیا ،سیما ارشد کی جانب سے نظر انداز کئے جانے پر تشویش میں مبتلا ہو گئی ،جب اس نے ارشد کی حرکات اور روزانہ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنا شروع کی تو اسے پتا چلا کہ ارشد کا ایک دوسری لڑکی سے نہ صرف چکر چل رہا ہے بلکہ اس نے 6 ماہ قبل اس سے شادی کر لی ہے اور اسی وجہ س وہ اسے مسلسل نظر انداز کر رہا ہے ۔ سیما کا ارشد سے فون پر اس بارے میں کئی مرتبہ جھگڑا بھی ہوا لیکن ارشد ہر مرتبہ اسے ٹالتا رہا اور کسی دوسری لڑکی سے محبت اور شادی سے بھی انکار کرتا رہا ،جس پر سیما نے باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ ارشد سے ملاقات کا پلان بنایااور ’’ٹی پور‘‘ کے علاقے میں واقع ایک گیسٹ ہاؤس میں اسے ملنے کے لئے بلایا اور خود اپنے پرس میں ایک تیز دھار خنجر رکھ کر کمرے میں اس کے آنے سے پہلے ہی پہنچ گئی ۔ جب ارشد وہاں پہنچا تو ان دونوں کے درمیان بات ہلکی پھلکی نوک جھونک کے بعد ارشد کے سیما سے شادی سے واضح انکار کے بعد انتہائی تلخ رخ اختیار کر گئی جس پر طیش میں آ کر سیما نے اچانک ارشد پر حملہ کرتے ہوئے اس کے ’’عضو خاص‘‘ کو خنجر کا سخت وار کرتے ہوئے کاٹ ڈالا اور وہاں سے فرار ہو رہی تھی کہ اس کے کپڑوں پر خون دیکھ کر گیسٹ ہاؤس کے مالک نے اسے روکتے ہوئے پولیس بلالی ،جب کمرے میں دیکھا تو ارشد خون میں لت پت بے ہوش پڑا تھا کے جس پر گیسٹ ہاؤس کے ملازمین نے اسے فوری کوزی کوڈ کے نجی ہسپتال پہنچایا جہاں زیادہ خون بہنے کی وجہ سے اس کی حالت تشویش ناک بیان کی جارہی ہے جبکہ مقامی پولیس نے سیما کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا ہے۔  


بےنظیر بھٹو کے قتل میں آصف علی زرداری اور ان کی بہنیں ملوث..........


تیز خبر ڈاٹ نیٹ )پاکستان تحریک انصاف کی ناراض رکن اسمبلی عائشہ گلالئی نے پرویز مشرف کے حق میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق صدر کے بیان میں بڑی حد تک سچائی ہے۔ بے نظیر بھٹو کے قتل میں آصف علی زرداری اور ان کی بہنیں ملوث ہیں۔
میں سمجھتی ہوں کہ پرویز مشرف کے الزامات بالکل درست ہیں۔
 میں اپنی ماں بینظیر بھٹو کے ساتھ کھڑی ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ بے نظیر کے قریبی لوگوں کو کھڈے لائن لگا دیا گیا۔ ان کے قتل کے بعد پیپلز پارٹی کی طرف سے میرا راستہ بھی روکا گیاتھا۔واضح رہے کہ سابق صدر جنرل(ر)پرویز مشرف نے دبئی سے اپنے ایک ویڈیو میں کہا تھا کہ سابق وزیراعظم پاکستان ، پیپلزپارٹی کی چیئرپرسن اور مسلم ممالک کی پہلی خاتون سربراہ مملکت بینـظیر بھٹو اور ان کے بھائی میر مرتضیٰ بھٹو کو آصف زرداری نے قتل کروایا ہے۔ پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو کے قتل میں بیت اللہ محسود کا بھی ہاتھ ہے جبکہ آصف زرداری بینظیر بھٹو اور میر مرتضیٰ بھٹو کو قتل کروانے والے ہیں۔ واضح رہے کہ میر مرتضیٰ بھٹو کی برسی کے موقع پر آصف زرداری نے میر مرتضیٰ بھٹو کے قتل پر انصاف نہ ملنے کا شکوہ کیا تھا جبکہ اس کے اگلے ہی دن مرتضیٰ بھٹو کی صاحبزادی فاطمہ بھٹو نے اپنے والد کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ وہ اپنے والد کے قتل پر انصاف کی منتظر ہیں جبکہ اب سابق صدر پرویز مشرف نے مرتضیٰ بھٹو اور بینـظیر بھٹو کے قتل کا ذمہ داری آصف زرداری کو ٹھہرا دیا ہے۔  

Friday, September 22, 2017

لڑکیوں کے اسکول میں آنے والی نئی ٹیچر انتہائی خوبصورت اور


نمائندہ تیز خبر ڈاٹ کم
لڑکیوں کے اسکول میں آنے والی نئی ٹیچر انتہائی خوبصورت اور تعلیمی طور پر بھی مضبوط تھی لیکن اس نے ابھی تک شادی نہیں کی تھی ... تمام لڑکیاں اس کے ارد گرد جمع ہو گئیں اور مذاق کرنے لگی کہ میڈم آپ نے ابھی تک شادی کیوں نہیں 
 کی۔۔۔۔۔۔
میڈم نے داستان کچھ یوں شروع کی- ایک عورت کی پانچ بیٹیاں تھیں، شوہر نےاس کو دھمکی دی کہ اگر اس بار بھی بیٹی ہوئی تو اس کی بیٹی کو باہر کسی سڑک 
یاچوک پر پھینک آؤں گا،
 خدا کی مرضی وہ ہی جانے کہ چھٹی بار بھی بیٹی ہی پیدا ہوئی اور شوہر نے بیٹی کو اٹھایا اور رات کے اندھیرے میں شہر کے بیچوں بیچ چوک پر رکھ آیا، ماں پوری رات اس ننھی سی جان کے لئے دعا کرتی رہی اور بیٹی کو خدا کے سپرد کر دیا. دوسرے دن صبح والد جب چوک سے گزرا تو دیکھا کہ کوئی بچی کو نہیں لے گیا ہے، باپ بیٹی کو واپس گھر لایا لیکن دوسری رات پھر بیٹی کو چوک پر رکھ آیا لیکن روز یہی ہوتا رہا، ہر بار والد باہر رکھ آتا اور جب کوئی لے کر نہیں جاتا تو مجبورا واپس اٹھا لاتا، یہاں تک کہ اس کا باپ تھکا ہوا اور خدا کی مرضی پر راضی ہو گیا. پھر خدا نے کچھ ایسا کیا کہ ایک سال بعد ماں پھر پیٹ سے ہو گئی اور اس بار ان بیٹا ہوا، لیکن چند دن بعد بیٹیوں میں سے ایک کی موت ہو گئی، یہاں تک کہ ماں پانچ بار پیٹ سے ہوئی اور پانچ بیٹے ہوئے لیکن ہر بار اس کی بیٹیوں میں سے ایک اس دنیاں سے چلی جاتی. صرف ایک ہی بیٹی زندہ بچی اور وہ وہی بیٹی تھی جس باپ جان چھڑانا چاہ رہا تھا، ماں بھی اس دنیاں سے چلی گئی ادھر پانچ بیٹے اور ایک بیٹی سب بڑے ہو گئے. ٹیچر نے کہا پتہ ہے وہ بیٹی جو زندہ رہی کون ہے؟ "وہ میں ہوں" اور میں نے ابھی تک شادی اس لیے نہیں کی، کہ میرے والد اتنے بوڑھے ہو گئے ہیں کہ اپنے ہاتھ سے کھانا بھی نہیں کھا سکتے اور کوئی دوسرا نہیں جو ان کی خدمت کریں. بس میں ہی ان کی خدمت کیا کرتی ہوں اور وہ پانچ بیٹے کبھی کبھی آکر باپ کا حال چال پوچھ جاتے ہیں. والد ہمیشہ شرمندگی کے ساتھ رو-رو کر مجھ سے کہا کرتے ہیں، میری پیاری بیٹی جو کچھ میں نے بچپن میں تیرے ساتھ کیا اس کے لئے مجھے معاف کرنا. میں نے کہیں بیٹی کی باپ سے محبت کے بارے میں ایک پیاری سی قصہ پڑھا تھا کہ ایک باپ بیٹے کے ساتھ فٹ بال کھیل رہا تھا اور بیٹے کا حوصلہ بڑھانے کے لئے جان بوجھ کر ہار رہا تھا. دور بیٹھی بیٹی باپ کی شکست برداشت نہ کر سکی اور باپ کے ساتھ لپٹ کے روتے ہوئے بولی بابا آپ میرے ساتھ کھیلیں، تاکہ میں آپ کی جیت کے لئے ہار سکوں. سچ ہی کہا جاتا ہے کہ بیٹی 
باپ کے لئے رحمت ہوتی ہے۔۔


ۤآزادکشمیر کا سب سے خوبصورت قصبہ جو تتہ پانی میں میں واقع ہے۔



(تیز خبر ڈاٹ  کم) یوں تو پورےکشمیر کو جنت ارضی کہا جاتا ہے لیکن آزاد کشمیر کا ایک گاؤں ایسا بھی ہے جو خوبصورتی کے اعتبار سے ایک منفرد مقام رکھتا ہے۔اس خوبصورت گاؤں کی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں جن کو دنیا بھر میں سراہا گیا۔یہ گاؤں ضلع کوٹلی میں تتہ پانی سے محض چار کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔وریائے پونچھ کے عین کنارے پر واقع یہ گاؤں دیکھنے والوں کو اپنی خوبصورتی کے باعث اپنی طرف کھینچ لیتا ہے۔
اس خوبصورت گاؤں کا نام کلہار ہے۔جو ساوڑ سے بذریعہ پل ملحق ہے۔یہ خوبصورت گاؤں بنیادی سہولیات سے محروم ہونے کے باعث سیاحوں کے لیے بہت پر کشش ہے۔کچی پکڈیوں،بیریوں، خوبصورت درختوں اور قدرتی بیل بوٹیاں  کے باعث سے یہ پورے آزاد کشمیر میں ایک منفرد مقام رکھتا ہے ۔ محکمہ معدنیات کے مختلف سروں کے مطابق سے قیمتی خزانوں سے بھی مالا مال ہے۔

ایٹم بم تو کچھ بھی نہیں ۔شمالی کوریا خطر ناک ترین ہتھیار میدان میں لے آیا۔

ٹوکیو (تیزخبر ڈاٹ نیٹ)جاپان نے شمالی کوریا کی جانب سے ہائیڈروجن بم کے تجربے  کی دھمکی پر شدید تشویش ظاہر کی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کے وزیر خارجہ نے اس خدشے کو ظاہر کیا ہے کہ شمالی کوریا اس تجربے کے لیے اس کی  فضائی سرحدوں کو بھی استعمال کر سکتاہے۔ان کے مطابق شمالی کوریا کے پاس درمیانے درجے کے میزائل لے جانے والے ہیلی کاپٹر بھی موجود ہیں۔
شمالی کوریا کی روز روز دھمکیوں سے امریکہ بھی تنگ آ چکا ہے اور جاپان شاید ہیروشیما اور ناگا ساکی کو بھول چکا ہے یا اس طرح کی ہولناک تباہی کی وجہ سے چیخ رہا ہے۔یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا کہ امریک اور چاپان کے درمیان کیا کھچڑی پک رہی ہے۔لیکن حالات دیکھا رہے ہیں کہ شمالی کوریا امریکہ کی ہاں میں ہاں نہیں ملائے گا اور امریک کا شمالی کوریا پر حملہ اسے مہنگا بھی پڑ سکتا ہے اور یہ بات امریکہ بھی بخوبی جانتا ہے۔امریکہ کو بخوبی علم ہے کہ شمالی کوریا کا  کس کی ابرو کے اشارے پر اس کو آنکھیں دیکھا رہا ہے۔

’پیار محبت کا عبرتناک انجام ‘‘ لڑکی نے گیسٹ ہائوس میں بلا کر لڑکے کے جسم کا نازک عضو کاٹ ڈالا۔

بھارت میں ایک نوجوان لڑکی نے محبت میں دھوکہ دینے اور شادی سے انکار کرنے پر اپنے ’’ بے وفامحبوب‘‘ کو سبق سکھاتے ہوئے اس کے جسم کا ’’سب سے...